اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایران کے سفیر علی آہنی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی آئندہ ہفتے منگل کے روز اپنے دورۂ فرانس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے- علی آہنی نے کہا کہ صنعت، موٹر گاڑی، توانائی کے شعبے اور فضائی نیز ریل حمل و نقل کے شعبے میں تعاون کے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے-
کہا جارہا ہے کہ دہشت گردی اور بحران شام کا مسئلہ، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے مذاکرات کا اہم محور ہوگا- اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے پر عملدرآمد کے عمل کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوگی- ڈاکٹر حسن روحانی، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سمیت وزیر خارجہ لوران فابیوس، وزیر معیشت آمانوئل ماکرون اور اسی طرح فرانس کی چند بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے.
.......
/169